پی آئی اے نے ایئربس کی اوور ہالنگ کی صلاحیت حاصل کرلی

پی آئی اے نے ایئربس کی اوور ہالنگ کی صلاحیت حاصل کرلی
پی آئی اے نے ایئربس کی اوور ہالنگ کی صلاحیت حاصل کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی آئی اے جنوبی ایشیاءمیں ایئربس اے 320 طیاروں کے انجن اور لینڈنگ گیئرز کی اوور ہالنگ کی مکمل صلاحیت رکھنے والی واحد ایئرلائن بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق مشیرہوابازی سردار مہتاب عباسی نے کہا ہے کہ قومی فضائی کمپنی میں کرپٹ بنارسی ٹھگوں کی کوئی گنجائش نہیں، پی آئی اے کی تعمیرنو کا سفر شروع ہوچکا ہے۔پی آئی اے ایئربس اے 320 طیاروں کے انجن اور لینڈنگ گیرز کی مرمت اب خود کررہی ہے، اس سے منٹیننس کی مد میں فی طیارہ 4کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔پی آئی اے جنوبی ایشیاءمیں ایئربس اے 320 طیاروں کے انجن اور لینڈنگ گیرز کی اوور ہالنگ کی مکمل صلاحیت رکھنے والی واحد ایئرلائن بن گئی ہے جبکہ ریجن میں یہ صلاحیت پاکستان کے علاوہ صرف سنگا پور اور چین کے پاس ہے۔مشیر ہوابازی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انجینئرنگ کو جو تھرڈ پارٹی بزنس دلائے گا، اسے منافع کا 25 فیصد ملے گا۔

مزید :

قومی -