پسنی سے اغوا ہونے والے 22افراد بازیاب،وزیراعلیٰ بلوچستان کی سکیورٹی فورسز کو شاباش
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )پسنی کے قریب سے اغوا ہونے والے 22مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے ۔کراچی سے گوادر جانے والی بس سے 22مسافروں کو اپنے ساتھ لے گئیے تھے جس کی اطلاع ملتے ہی ایف سی، لیویز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شاندار کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام مغوی افراد کو بازیاب کرا لیا۔
یہ بھی پڑھیں پسنی کے قریب بس سے 22مسافر اغوا
سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بروقت اور کامیاب کارروائی کی گئی جس کے باعث تمام افراد کی بحفاظت بازیابی یقینی بنائی گئی ۔قانون نافذ کرنے والوں کو اچھی کارکردگی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شاباش دیتے ہوئے انکی کوششوں کو سراہاہے۔