پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختار فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک ،انکی قربانی نہیں بھولیں گے،ائیر چیف

پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختار فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک ،انکی قربانی ...
پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختار فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک ،انکی قربانی نہیں بھولیں گے،ائیر چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)میانوالی میں طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والی فلائنگ آفیسر مریم مختار کی نما ز جنازہ کراچی میں ادا کرنے کے بعد انہیں ملیر کینٹ میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔اس موقع پر پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے مرحومہ کو سلامی پیش کی ۔فلائنگ آفیسر مریم کی نماز جنازہ میں ائیر چیف سہیل امان ،کور کمانڈر کراچی اور پاک فوج و فضائیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ ائیرمارشل سہیل امان اور کور کمانڈر کراچی نے شہید خاتون پائلٹ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔جام شہادت نوش کرنے والی پاک فضائیہ کی پہلی خاتون آفیسر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ائیر مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ جس قوم کی مریم جیسی بیٹیاں ہوں اس قوم کو  کوئی شکست نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا ہرجوان وطن کیلئے جان قربان کرنے کو تیارہے ،قوم مریم کی قربانی کو کبھی نہیں بھلائے گی۔دوسری جانب کورکمانڈر کراچی نوید مختار نے مریم مختار کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مریم مختار قوم کی بیٹیوں کیلئے ایک مثال ہے ،ان کی قربانی ہما را فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم کی زندگی نوجوان نسل کیلئے قابل تقلید ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -