خیبر پختونخواہ سے فلاحی ریاست کا آغاز ، ناانصافی کیخلاف نہ اٹھے تو موجودہ نظام برقرار رہے گا:عمران خان

خیبر پختونخواہ سے فلاحی ریاست کا آغاز ، ناانصافی کیخلاف نہ اٹھے تو موجودہ ...
خیبر پختونخواہ سے فلاحی ریاست کا آغاز ، ناانصافی کیخلاف نہ اٹھے تو موجودہ نظام برقرار رہے گا:عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ‘ملک کو فلاحی ریاست بنانے کا آغاز خیبر پختونخواہ سے کر یں گے ‘جو قومیں ظلم برداشت کرتی ہیں ان پر مزید ظلم بڑھ جاتا ہے ‘پنجاب اور سندھ کے حکمران پو لیس کو ذاتی وسیاسی مقاصدکےلئے استعمال کر تے ہیں اور دونوں صوبوں میں حکمرانوں نے بلدیاتی انتخابات میں پو لےس کی مدد سے کا میابی حاصل کی ہے ‘اگر عوام ناانصافی کیخلاف نہیں اٹھیں گے تو موجودہ نظام برقرار رہے گا،پاکستان میں آئین وقانون کی حکمرانی نہیں یہاں بادشاہ کا حکم آتا ہے اور سب مان لیتے ہیں ‘ہم نے اچھے اور بر ے کی تمیز ختم کر دی ہے جسکی وجہ سے ہم برباد ہوئے ہیں،نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں ”یوتھ کنونشن “سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی کے پارٹی انتخابات میں ہم سے جو غلطیاں ہوئیں ان سے سبق حاصل کیا ہے اب ہم پہلے پارٹی ممبر شپ او ر پھر پارٹی انتخابات کروائیں گے تحر یک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے پارٹی انتخابات پہلے بھی کروائے ہیں اور اب بھی پہلے پارٹی ممبر شپ کروائی جائےگی اور پھر پارٹی انتخابات کر وائیں گے جہاں یونین کونسل سے لےکر اوپر تک تحر یک انصاف کے تمام عہدےداروں کو کا رکنان کا میاب کر یں گے اور عہدےداروں کا احتساب بھی کار کن کر سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں پارٹی کے پہلے انتخابات میں ہم سے بہت غلطیاں ہوئیں ہیں لیکن ہم نے اس سے سبق حاصل کیا اور آئندہ پارٹی انتخابات مکمل طور پر شفاف ہوں گے ۔عمران خان نے کہا کہ جب قوم میں اچھے اور برے کی تمیز ختم ہو جائے تو وہ قومیں مر جاتیں ہیں اس ملک میں اللہ تعالیٰ نے بہت کچھ دیا ہے صرف کے پی کے میں دیکھا جا ئے تو وہاں اتنا کچھ ہے کہ  اگر اس میں ہی میرٹ لے آئے تو ایک صوبہ ہی پورے ملک کو سنبھال سکتا ہے ۔عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں ڈھائی کروڑ بیلٹ پیپر چھاپنے کا ریکارڈ ہی نہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کئی سالوں سے اقتدار میں ہے لیکن اس نے عوام کی حالت نہیں بدلی اور نہ ہی بدلے گی۔عوام کو اپنا حق لینا ہوگا۔پی ٹی آئی ہر ظلم کیخلاف آواز بلند کرے گی۔

مزید :

قومی -