ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا

ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی ...
ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا اور بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا۔

ایل ا و سی پر بھرپور جواب دے رہے، ہمارا ایک جوان شہید ہوتا ہے تو بھارتی چار لاشیں اٹھاتے ہیں: وزیر دفاع
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر فائر بندی کی خلاف ورزی پر بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا اور ڈی جی ساﺅتھ ایشیاءنے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ دیا۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ کئی مہینوں سے ایل او سی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور شہری آبادی کو بھی گولہ باری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ رواں ہفتے وادی نیلم میں مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 7 مسافر شہید ہوئے اور بعد ازاں زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر بھی گولہ باری کی گئی۔

بھارتی وزیراعظم سٹھیا گئے،پاکستان کو صحرا بنانے کی دھمکی
ایک اور واقعے میں پاکستان کے تین فوجی جوان شہید ہوئے جس کے بعد پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا اور جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارت کے 7 فوجی جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں۔ بھارت کی جانب سے حالیہ خلاف ورزیوں کے باعث بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو متعدد بار دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا جا چکا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -