مذہبی جماعت کا دھرنا ختم کرانے کیلئے آپریشن میں 100 کے قریب اہلکار زخمی ہو گئے

مذہبی جماعت کا دھرنا ختم کرانے کیلئے آپریشن میں 100 کے قریب اہلکار زخمی ہو گئے
مذہبی جماعت کا دھرنا ختم کرانے کیلئے آپریشن میں 100 کے قریب اہلکار زخمی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں مذہبی جماعت کا دھرنا ختم کرانے کیلئے آپریشن میں 100 کے قریب اہلکار زخمی ہو گئے،زخمیوں میں 38 ایف سی اور60 پولیس اہلکار زخمی ہیں جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے کیلئے سکیورٹی اداروں نے آپریشن شروع کر دیاہے جس میں پولیس ،ایف سی اور رینجرز کے 8 ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں تاکہ سکیورٹی اداروں کو مظاہرین کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے،مظاہرین کی جانب سے پتھراﺅ،غلیل اور ڈنڈوں کے استعمال سے 100اہلکار زخمی ہوگئے جن میں 38 ایف سی اور60 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن کو ہسپتالوں میں طبی امداددی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:۔دھرنا ختم کروانے کیلئے پولیس اور ایف سی کا آپریشن ،آگے سے مظاہرین نے وہ کام کردیا جو سکیورٹی اداروں نے سوچابھی نہ تھا

مزید :

قومی -اہم خبریں -