اسلام آباد آپریشن،مظاہرین نے پولیس کی 6گاڑیوں اور8 موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد آپریشن کے دوران مظاہرین نے 6پولیس گاڑیاں اور 8 موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی جبکہ پتھراﺅ کر کے پولیس کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے ،تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں مذہبی جماعت کے دھرنے کیخلاف آپریشن کے دوران مشتعل مظاہرین نے پنڈال میں مختلف مقامات پرشہریوں کی پراپرٹیز کو آگ لگانا شروع کر دی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے پولیس کی 6گاڑیوں اور 8 موٹر سائیکلوں کونذرآتش کر دیاجس میں 5قیدیوں کو لے جانے والی ویگن اور ایک بس شامل ہیں جبکہ دیگر پولیس وین پر پتھراﺅ کر کے شیشے توڑ دیئے ۔