ایم کیو ایم کا یوم سیاہ منانے کا اعلان ،الطاف حسین نے پارٹی فیصلے کی توثیق کر دی
لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم کی جانب سے خورشید شاہ کے بیان کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا جس فیصلے کی قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے اس فیصلے کی توثیق کر دی۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کے بیان سے ہر مہاجر کی دل آزاری ہوئی ہے،اور اپنی پارٹی کی جانب سے یوم سیاہ منانے کے فیصلے کی توثیق کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سب کے عقیدے کا احترام ہونا چاہیئے اور باقی جماعتوں نے اس اہم معاملے پر خاموشی اختیار کر کے منافقت سے کام لیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ خاموشی اختیار کرنے والوں کو ہدایت دے تاکہ وہ بھی صحیح اور غلط میں فرق کر سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ٹرانسپورٹرز اور تاجر برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی ان کے احتجاج میں شامل ہوں اور ٹرانسپورٹ اور کاروبار بند رکھیں۔انہوں نے اپنے کارکنان کو ہدایت کی کہ شائستگی میں رہتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔