بھارتی فوج کی ایک بار پھر کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی ،دو افراد شہید،14 زخمی
نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ اور گولہ کا سلسلہ شروع کر دیاہے جس کے باعث دوافراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ 14افراد کے زخمی ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے شکرگڑھ سیکٹر ،چار واہ اور ظفروال سیکٹر پر شدید گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیاہےجس کے باعث دو افراد شہید ہو گئے ہیں جن میں 16 سالہ اکیل اور 14 سالہ صباء شہید ہو گئی ہے جبکہ 14 افراد زخمی ہیں ،تین خواتین کو انتہائی تشویشناک حالت میں علاج کیلئے لاہور منتقل کیا گیاہے ،بھارتی فائرنگ کے جواب میں چناب رینجرز بھی بھر جوابی کارروائی کررہی ہے۔ڈی سی او نجف اقبال کا کہناہے کہ بھارتی فوج نے شکر گڑ سیکٹر میں شہری آباد کو نشانہ بنایاہے جس کے باعث 14افراد زخمی ہیں جن کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے میڈیکل کیمپ بھی قائم کر دیا گیاہے ۔جبکہ دیگر ذائع کا کہناہے بھارتی جارحیت کے باعث 60سے زائد گائے بھینسیں بھی زخمی ہوئی ہیں۔