عمران خان نے اچانک لاہور سے خصوصی طیارہ منگوا لیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اچانک لاہور سے خصوصی طیارہ منگوا لیا ،وہ آج لاہور پہنچ کر 30ستمبر کے جلسے سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے ۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں موجود عمران خان نے اچانک اپنا دورہ مختصر کردیا اور لاہور سے خصوصی طیارہ منگوا لیا ۔تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان لاہور میںہنگامی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں 30ستمبر کے جلسے سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔عمران خان کا خصوصی طیارہ سہ پہر دوبجے لاہور سے کراچی پہنچے گا ۔