رائیونڈ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہو گا ،اس ملک میں احتجاج کی کوئی قدر نہیں ہے :خورشید شاہ

رائیونڈ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہو گا ،اس ملک میں احتجاج کی کوئی قدر نہیں ہے ...
رائیونڈ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہو گا ،اس ملک میں احتجاج کی کوئی قدر نہیں ہے :خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہو گا کیونکہ اس ملک میں احتجاج کی قدر نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت زد پر قائم ہے ،اگر احتساب نہ ہوا تو پھر دال میں کچھ کالاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کرپشن کی کھلی کتاب ہے لیکن ہر شخص اسے نظر انداز کر رہا ہے،ملک میں سب سے بڑا چیلنج کرپشن ہے۔ 

خارجہ پالیسی پر سب ایک پیج پر ہیں ،ملک کے لیے ساری جماعتیں اکٹھی ہیں ،ہم صرف نواز شریف کی کرپشن کے خلاف ہیں :عمران خان

سکھر میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں مظاہرین حکومت کو سوچنے پرمجبور کردیتے ہیں لیکن پاکستان میں احتجاج کی قدر نہیں ،ترقی یافتہ ممالک میں احتجاج کا اثر ہوتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس ہوں یا بہاماس کی لیکس کوئی بھی اسے حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ۔خورشید شاہ نے کہا کہ کرپشن ختم ہو جائے تو غربت کا با آسانی خاتمہ ہو سکتا ہے ۔

مزید :

قومی -