عمران خان خیبر پختونخوا اسمبلی توڑ کر عوام سے رابطہ کریں: پرویز رشید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنماءمسلم لیگ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان خان نئے انتخابات کا مطالبہ تو کر رہے ہیں مگر پہلے وہ خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرکے عوام سے رابطہ کریں اور ایک مثال بنیں ۔
تحریک انصاف نے قبل از وقت عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نئے مینڈیٹ کا بخار چڑھ گیا ہے، وہ خیبر پختونخوا اسمبلی توڑ کر عوام سے رابطہ کریں اور بتائیں کہ انہوں نے اپنے صوبے میں کون سی دودھ اور شہد کی نہریں بہا دی ہیں۔ عمران خان کی جانب سے نئے انتخابات کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔ وہ مثال بنتے ہوئے خیبر پختونخوا اسمبلی توڑیں اور پہلے پرویز خٹک سے اس کی تائید کروائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی قسم کا ظلم، ناانصافی اور لاقانونیت ہمارے عزم پر اثرانداز نہیں ہو سکتی، نواز شریف انتقامی کارروائی سے ڈرنے والے نہیں، 2018ءکے الیکشن میں بھی نواز شریف کا جادو سر چڑھ کر بولے گا۔