”نواز شریف پاکستان جا کر یہ کام کریں گے ۔۔۔“حسین نواز نے ایسی بات کی تصدیق کردی کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے گا
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان جا کرعدالتوں کا سامنا کریں گے، وہ 26 ستمبرکو عدالت میں پیش ہوں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی طبیعت کافی ناساز ہے، ایسے میں ان کے والد میاں محمد نواز شریف کے لیے لندن میں قیام کرنا انتہائی ضروری ہے تاہم وہ یہ تاثر قائم نہیں کرنا چاہتے کہ عدالت میں پیش نہیں ہورہے۔واضح رہے کہ نواز شریف آج صبح لندن سے پاکستان پہنچیں گے ۔
مزید خبریں :بے نظیر کا قتل کس نے کیا اور گولی کس نے چلائی ؟ذوالفقار مرزا نے دھماکہ کردیا ،اب تک کیو ں خاموش تھے ؟یہ بھی بتا دیا