بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کو دبا نہیں سکتا:میرواعظ

بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کو دبا نہیں سکتا:میرواعظ
بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کو دبا نہیں سکتا:میرواعظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس ’’ع‘‘ گروپ کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہبھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کو دبا نہیں سکتا، کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لئے بھارت کی این آئی اے کے ذریعے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال بھی رائیگاں جائے گا ۔

سنگاپور، باکسنگ میچ کے دوران زخمی ہونے والا باکسرجان کی بازی ہار
سری نگر میڈیا کے مطابق میرواعظ نے اپنے ایک بیان میں کشمیری تاجروں اور مینوگیکچررز فیڈریشن کے صدر محمد یاسین خان ‘ کشمیر یونیورسٹی کے سکالر احمد شاہ کو این آئی اے کی جانب سے طلب کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات واضح طور پر ان تنظیموں اور شخصیات پردباؤ ڈالنے کی کوشش ہے جو تحریک آزادی کے حامی ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ بھارت این آئی اے اور ای ڈی کو لوگوں کو ہراساں کرنے کے لئے بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ تاہم ان اوچھے ہتھکنڈوں سے بھی کشمیری عوام کے تحریک آزادی کے جذبے کو ہر گز دبا نہیں سکتا۔

مزید :

قومی -