آپریشن ردالفساد:ایف سی بلوچستان نے 4مطلوبہ دہشت گردوں کو ہلاک ،24کو گرفتار کر لیا:آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ بلوچستان میں آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی نے کارروائیاں کرتے ہوئے چار مطلوبہ دہشت گردوں کوہلاک کرتے ہوئے چوبیس دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
پیپلز پارٹی کے بعد جماعت اسلامی نے بھی قبل از انتخابات کی مخالفت کر دی
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد اغوا، ریلوے لائنوں پر دھماکوں، بجلی لائنوں کو تباہ کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔مارے گئے دہشت گردوں میں تھینگو اور کیلری کا تعلق بی آر اے سے تھا ،جبکہ محمد خان اور جلال دین کا تعلق یوبی اے سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چوبیس گرفتار دہشتگردوں میں سمیع اللہ نامی خودکش حملہ آور بھی شامل ہے،خودکش حملہ آور سمیع اللہ کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی سے ہے۔آپریشننز کے دورا ن بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا جس میں16 کلو دھماکاخیزمواد،ہینڈ گرنیڈ،راکٹس ،مارٹرگولے، ایل ایم جیز،ایس ایم جیز،رائفلزاور پستول شامل ہیں۔