نواز شریف تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں:قمرزمان کائرہ

نواز شریف تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں:قمرزمان ...
نواز شریف تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں:قمرزمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے حالانکہ نواز شریف کو ملک کی اعلی عدلیہ کے پانچ ججز نے کہا ہے کہ وہ صادق اور امین نہیں رہے ،نواز شریف کی خلاف عدلیہ نے کوئی سازش نہیں کی ،عدلیہ سازش کر بھی کیسے بھی سکتے ہے ؟ان کو اپنی صفائی پیش کرنے کا پورا موقع دیا گیا ۔

وزرات خارجہ کی غلطی ، بھارتی صحافی کشمیریوں کی حمایت میں میدان میں آگئے
نجی چینل ”دنیانیوز“کے پروگرام ”آن دی فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیررہنماقمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان آئے ہیں اس میں نئی بات کیا ہے ؟وہ اپنے ملک آئے ہیں۔عدالتوں کاسامنا کرنے کا فیصلہ نواز شریف کا اچھا اقدام ہے ،اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو نقصان کاخطرہ تھا۔
اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں تو حیران ہوں کہ اس کام کا مطالبہ وہ لوگ کر رہے ہیں جو لوگ پارلیمینٹ آتے بھی نہیں رہے ،ان کا یہ نعرہ صرف سڑکوں کی حد تک ہے ۔اگر پی ٹی آئی اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنا چاہتی ہے تو قانون میں اس کا طریقہ کار موجود ہے ،مخالف پارٹی کے پاس اگر مطلوبہ نشستیں ہیں تو وہ بخوشی اس کو تبدیل کر والیں۔پی ٹی آئی نے تو کبھی بھی نیشنل اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن کا کرداراداہی نہیں کیا،تاہم پاکستان تحریک انصاف کاچار کھولنے کا مطالبہ درست تھا۔قمر زمان کا ئرہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو پاکستان آنا چاہیئے ،ان کو پاکستان مسلم لیگ نواز نے یہاں سے نکالا،حالانکہ عدالت نے کہا تھا کہ انہیں اس کیس میں بھیجا جارہا ہے اگر ان کے خلاف کوئی اور کیس ہے توان کو روکا جاسکتا ہے ۔کرپشن پر صرف سیاستدانوں کو گھسیٹا جا رہا ہے حالانکہ ملک میں سول حکومت سے زیادہ عرصہ توآمریت کا رہا ۔

مزید :

قومی -