احتساب کی عدالت کو آزادانہ طریقے سے کام کرنے دیا جائے ،مسلم لیگ (ن) عدالتوں کا احترام کرنے والی جماعت ہے:وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ احتساب کی عدالت کو آزادانہ طریقے سے کام کرنے دیا جائے ، اس عدالت پر نگران جج کی تعیناتی اور مخصوص دنوں میں فیصلے کی بات مناسب نہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) عدالتوں کا احترام کرنے والی جماعت ہے جس کا عدلیہ بحالی کے لیے کردار بھی سب کے سامنے ہے۔
امریکی طالبہ کا ریپ ،دہلی ہائی کورٹ نے معروف بھارتی فلم ’’پیپلی لائیو‘‘ کے فلمساز محمود فاروقی کی 7سالہ سزا منسوخ کرتے ہوئے بری کر دیا
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفئق کا کہنا تھا کہ ہم نہ تو کوئی ریلیف چاہتے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی جھگڑا چاہتے ہیںکیونکہ اس جھگڑے کا کسی کو بھی کوئی فائدہ نہیں ہو گا بلکہ سبھی کو نقصان ہی ہوگا۔ تحفظات کے باوجود پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں پر عمل کیا ہے۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ایک طویل ملاقات ہوئی جس میں چوہدری نثار نے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی جبکہ ملکی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔مسلم لیگ(ن) آئین اور قانون کی حکمران چاہتی ہے اور اسی لئے نواز شریف نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کیا۔