ایئر چیف مارشل سہیل امان سعودی عرب پہنچ گئے ،سربراہ پاک فضائیہ کی رائل سعودی فضائیہ کو پاکستان میں تربیتی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش:ترجمان پاک فضائیہ
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پاک فضائیہ نے کہاہے کہ ایئرچیف مارشل سہیل امان سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کا کہناتھا کہ سربراہ پاک فضائیہ سہیل امان نے سعودی فضائیہ کے میجر جنرل محمد بن صالح القطیبی سے ملاقات کی ،جس دوران ایئرچیف نے رائل سعودی فضائیہ کو پاکستان میں تربیتی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش کی ۔ملاقات میں پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سعودی فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کی اعلیٰ پیشہ وارنہ مہارت کی تعریف بھی کی ۔سعودی کمانڈر نے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا،ایئرچیف مارشل سہیل امان نے دونوں فضائی افواج کے باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔اس موقع پر سہیل امان نے فیصل ایئر اکیڈمی کا دورہ بھی کیا ۔