ڈان لیکس کے معالے پر کچھ نہیں ہوگا،رپورٹ میں کوئی بڑی چیزسامنے نہیں آئے گی:خورشید شاہ کی پیشگوئی

ڈان لیکس کے معالے پر کچھ نہیں ہوگا،رپورٹ میں کوئی بڑی چیزسامنے نہیں آئے ...
ڈان لیکس کے معالے پر کچھ نہیں ہوگا،رپورٹ میں کوئی بڑی چیزسامنے نہیں آئے گی:خورشید شاہ کی پیشگوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈان لیکس کے معالے پر کچھ نہیں ہوگا اوررپورٹ میں کوئی بڑی چیزسامنے نہیں آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نیوز گیٹ سکینڈل میں بڑے ملزموں کو کچھ نہیں ہوگا اور سرکاری ملازم کو قربانی کا بکرا بنایا جائے گا،نیوز گیٹ کے ذریعے دشمنو ں کو مدد پہنچائی گئی،جو رپورٹ آنے والی ہے سب کو پہلے معلوم ہے،ڈان لیکس کے معاملے پر ریاست کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا اور اس معاملے پر چوہدری نثار پہلے ہیں کہہ چکے ہیں کہ کمیشن متفق نہیں ہے۔خورشیدشاہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو ”گو نواز گو“ تحریک میں تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا،عمران خان سمجھدار سیاستدان ہیں۔

”میری آنکھ کھلی تو کوئی میری کمر پر ہاتھ پھیر رہا تھا،اٹھ کر دیکھا تو وہ کوئی لڑکی نہیں تھی بلکہ۔۔۔“ دبئی میں مقیم پاکستانی شہری کے ساتھ شرمنا ک ترین واقعہ پیش آگیا

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور اسلام آباد میں سکیورٹی کے چوہدرے نثار کے دعوے بے نقاب ہوگئے اور سکیورٹی پر 7 ارب روپے خرچ کرنے کے باوجود سفارتکار محفوظ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران کسان دشمن ہیں اور کل بھی کسانوں پر لاٹھی چارج کیا گیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -