داعش کے سربراہ زخمی ہوئے تواُنہیں علاج کیلئے بھارت لے جایا گیا: احسان اللہ احسان کا انکشاف

داعش کے سربراہ زخمی ہوئے تواُنہیں علاج کیلئے بھارت لے جایا گیا: احسان اللہ ...
داعش کے سربراہ زخمی ہوئے تواُنہیں علاج کیلئے بھارت لے جایا گیا: احسان اللہ احسان کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی سلیم صافی نے انکشاف کیا کہ وہ پاک فوج کی حراست میں موجود کالعدم تنظیم کےسابق ترجمان احسان اللہ احسان کا ایک انٹرویو ریکارڈ کرچکے ہیں جس میں اس نے انکشاف کیا کہ افغانستان میں ہونیوالے ایک حملے میں داعش کے سربراہ خالد خراسانی زخمی ہوئے تو اُنہیں علاج کے لیے بھارت لے جایا گیا۔ 

احسان اللہ احسان کے ویڈیو بیان پر اپنے ردعمل میں سلیم صافی نے بتایاکہ بھارت ، بھارتی ایجنسیوں اور ڈی این ایس کی طرف سے کالعدم تنظیموں کو دہشتگردی کے لیے مالی معاونت دینا کوئی نئی بات نہیں ، تمام لوگوں کی سوچ اور خیال کے برعکس اپنے انٹرویو میں احسان اللہ احسان نے انکشاف کیا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے بعد وہ زیادہ تر خوست اور مزار شریف میں رہے حالانکہ عمومی خیال تھا کہ کنڑاور نورستان میں ہی ٹھکانے تھے کیونکہ خوست اور مزار شریف جانے کے لیے کابل سے گزر کر جانا پڑتا ہے تو وہاں سے آمدو رفت حکام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ، احسان اللہ احسان نے بتایاکہ جماعت الاحرار کے سربراہ خالد خراسانی زخمی ہونے کے بعد انہیں علاج کے لیے انڈیا لے جایاگیا، خالد خراسانی وہ بند ہ تھا جس نے بولا کہ پاکستان کیخلاف اسرائیل سے بھی مدد لینی پڑی تو لوں گا۔

سلیم صافی نے بتایاکہ  احسان اللہ احسان کی تنظیم سمیت کالعدم تنظمیں سوشل میڈیا کو موثرطریقے سے استعمال کرتی ہیں اور احسان بھی وہی کچھ کرتے تھے ، میڈیا منیجمنٹ کے بھی ماہر ہیں ،جبکہ را اور بھارت ان لوگوں کو تکنیکی مدد بھی فراہم کرتی ہے ۔ 

پاک فوج کی تحویل میں موجود احسان اللہ احسان نے کیا کچھ بتایا؟تفصیلات اور ویڈیو کیلئے یہاں کلک کریں۔

سلیم صافی کے بقول احسان اللہ احسان نے بتایاکہ کالعدم تنظیم کے اور بھی کئی لوگ ہیں جو سرینڈر کرنا چاہتے ہیں۔ 

مزید :

قومی -