مسلم لیگ نے عمران خان کو 10ارب نہیں دئیے، چئیر مین پی ٹی آئی نے خود کو نیلامی کے لئے پیش کیا ہے: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نے عمران خان کو 10ارب نہیں دئیے، چئیر مین پی ٹی آئی نے خود کو نیلامی ...
مسلم لیگ نے عمران خان کو 10ارب نہیں دئیے، چئیر مین پی ٹی آئی نے خود کو نیلامی کے لئے پیش کیا ہے: مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا 10 ارب روپے کی پیشکش کا دعوی جھوٹا ہے۔ انہوں نے خود کو نیلامی کے لئے پیش کیا ہے۔ عمران خان کے پاس کیچڑ کی بھری ہوئی بالٹی ہے جس سے وہ اداروں پر کیچڑ اچھال کر اپنی مرضی کے فیصلے حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔عمران خان اداروں کی تضحیک کرکے اپنے مطلب کا فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا بولا ہوا ہر لفظ جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے جس کا فائدہ مسلم لیگ (ن) کو ہوتا ہے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں عید میلاد النبی اور جمعتہ الوداع سمیت 15چھٹیاں ختم
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے ان الزامات کو یکسر مسترد کردیا جن میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) پر الزام عائد کیا تھا کہ لیگی قیادت کی جانب سے انہیں پانامہ کیس میں خاموشی اختیار کرنے پر10ارب کی آفر کرائی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود ہی اپنی قیمت لگارہے ہیں، خود ہی اپنی نیلامی کررہے ہیں،، کون سا شخص عمران خان کو10 ارب روپے دے گا، ان میںاگر اخلاقی جرات ہے تو 10 ارب روپے آفر کی تفصیل بتادیں، جس شخص نے عمران خان کو 10ارب روپے کی آفر کی اسکا نام ،تفصیل بتادیں،ان خان کا ہرلفظ ہمارے فائدے میں اوران کے اپنے نقصان میں ہوتا ہے، عمران خان جتنا بولتے ہیں اتنا ہی اپنا نقصان کرتے ہیں۔

عمران خان بتائیں10ارب کی پیش کش کب اور کس نے کی؟تفصیل سے آگاہ کریں لمبی لمبی چھوڑنے کا کوئی فائدہ نہیں:سعد رفیق
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے الفاظ خود ان کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں جبکہ انہوں نے اداروں کو گالی دینے کی سیاست متعارف کرائی۔اگر کوئی بات یا فیصلہ عمران خان کے خلاف آئے تو وہ گالیاں دینا شروع کردیتے ہیں اور لوگوں کی عزت اور پگڑیاں اچھالنا شروع کردیتے ہیں۔عمران خان نے اداروں کو گالی دینااور الزامات کی سیاست شروع کی ۔یہ پہلے توہین کرتے ہیں اور پھر الیکشن کمیشن میں معافی مانگتے ہیں، 2013الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگاتے وقت عمران بھول گئے تھے کچھ سیٹیں وہ بھی جیتے،ایسا تاثر دینا کہ ہم اداروں کی تضحیک کرانا اور پریشر کے ذریعے اپنے مفاد کے تحت فیصلے کرایا جا رہا ہے۔ عمران خان نے سپریم کورٹ میں جھوٹی دستاویزات دیں،عمران خان کے 4 سال میں لگائے گئے الزامات کو اعلیٰ عدلیہ نے مسترد کردیا ، عمران کے حق میں فیصلہ آئے تو ٹھیک ورنہ یہ شورمچانا شروع کردیتے ہیں،حکومت اداروں کو مستحکم اور عمران خان کمزور کررہے ہیں ۔

اگر وزیر اعظم آفر کریں تو پی سی بی چیئرمین بننے کیلئے تیار ہوں: ظہیر عباس
وزیر مملکت نے مزید کہاکہ ،عمران خان کی جانب سے صرف ایک شخص جس کانام نوازشریف ہے اس کوہی کیوں ٹارگٹ کیاجارہاہے۔ عوام نے ووٹ دے کر نوازشریف کو تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا۔ وزیراعظم نے پہلے ہی کہا تھا کہ کمیشن تشکیل دے کر تحقیقات کرائی جائیں۔ 22اپریل 2016 کو وزیراعظم نے خود سپریم کورٹ کو خط لکھا، کیوں کہ انہیں علم تھاالزامات جھوٹے ہیں پھربھی انہوں نے 3نسلوں کاحساب دیا، ان کے مطلب کا فیصلہ نہ ہو تو کہتے ہیں قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی، عمران خان دھرنے کے دوران انگلی اٹھنے کا انتظارکرتے رہے، یہ تاثردیتے ہیں کہ اداروں پر دباؤ ڈال کر اپنی پسند کے فیصلے کراسکتے ہیں، 90 دن میں احتساب کانعرہ لگایا ،ملک بھر میں احتساب کا مطالبہ کرنے والوں نے خیبرپختونخوامیں احتساب کمیشن کوتالا لگایا ۔

عمران خان کی جدوجہدرنگ لائے گی، جلد نیاپاکستان بنے گا:جہانگیر ترین
اداروں کو دباؤ  میں لانے کی روایت کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ججوں کو متنازع بنانے کی مہم جاری ہے۔اپوزیشن کی جانب سے جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر کو بیان دینا پڑا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -