وہ 2 افغان شہری جو پاکستانی پارلیمنٹ کے رکن ہیں،ایسا انکشاف منظر عام پر کہ پاکستانی حیرت کے مارے ایک دوسرے کا منہ تکنے لگے

وہ 2 افغان شہری جو پاکستانی پارلیمنٹ کے رکن ہیں،ایسا انکشاف منظر عام پر کہ ...
وہ 2 افغان شہری جو پاکستانی پارلیمنٹ کے رکن ہیں،ایسا انکشاف منظر عام پر کہ پاکستانی حیرت کے مارے ایک دوسرے کا منہ تکنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ میں افغان شہریت رکھنے والے رکن قومی اسمبلی بسم اللہ اور سینیٹر آیات اللہ جان کی پاکستانی شہریت ختم کرنے کیلئے درخواست جمع کروا دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ناصر الحق نامی شخص نے دائر کی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیاہے کہ بسم اللہ جان اور آیات اللہ جان افغانی شہریت رکھتے ہیں جو آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے ۔فغانی شہریت رکھنے کے باعث وہ صادق اور امین رہے اور وہ نہ تو پارلیمنٹ کے ممبر بننے یا پھر پبلک آفس رکھنے کی اہلیت رکھتے ہیں اس لیے عدالت ان کو مجرم قرار دیتے ہوئے ان کی پاکستانی شہریت منسوخ کر دے۔
درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ، چیف الیکشن کمشنز، سیکریٹری سیفرون، چیئرمین نادرا، ڈی جی آئی بی، ایم این اے بسم اللہ جان اور سینیٹر آیات اللہ جان کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ درخواست کے ساتھ بسم اللہ جان اور آیات اللہ جان کے افغانی شہریت کے دستاویزات بھی جمع کرائے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -