ترکی میں ایک میٹنگ کے دوران افغان صدر نے پاکستانی آرمی چیف کی توہین کی تو ڈی جی آئی ایس آئی نے کھڑے ہو کر ایسی دبنگ بات کہہ دی کہ طیب اردگان بھی دنگ رہ گئے ،بے اختیار شاباش دینے پر مجبور ہو گئے

ترکی میں ایک میٹنگ کے دوران افغان صدر نے پاکستانی آرمی چیف کی توہین کی تو ڈی ...
ترکی میں ایک میٹنگ کے دوران افغان صدر نے پاکستانی آرمی چیف کی توہین کی تو ڈی جی آئی ایس آئی نے کھڑے ہو کر ایسی دبنگ بات کہہ دی کہ طیب اردگان بھی دنگ رہ گئے ،بے اختیار شاباش دینے پر مجبور ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغان حکومت اور فوج کی جانب سے پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات اور زہر اگلنے کا سلسلہ عروج پر ہے ۔ایک طرف امریکی صدر ٹرمپ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو نظر انداز کر رہے ہیں تو دوسری جانب افغا ن حکومت بھی پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہونے کے جھوٹے الزامات لگا رہی ہے جبکہ اس کے برعکس ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان میں بھارت کی کوششوں کو سراہا رہے ہیں اور خود افغان حکومت بھی بھارت کی تعریفوں کے پل باندھ رہی ہے ۔پاکستان پر الزام تراشی کا یہ سلسلہ نیا نہیں ماضی میں افغان صدر حامد کرزئی بھی اسی قسم کے الزامات لگاتے رہے ہیں ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق افسر میجر ریٹائرڈ محمد عامر نے انکشاف کیا کہ ترکی میں ایک میٹنگ کے دوران وزیر اعظم ،آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی موجود تھے ،اس دوران سابق افغان صدر حامد کرزئی نے ہمارے آرمی چیف کی توہین کی تو وہاں موجود ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر السلام کھڑے ہو گئے اور وہ حامد کرزئی پر برس پڑے ۔ میجر ریٹائرڈ محمد عامر نے بتا یا کہ یہ سب دیکھ کر میٹنگ کے بعد ترک صدر نے بھی ظہیر السلام کو شاباش دی اور کہا کہ آپ نے بالکل ٹھیک کیا ۔
مزید خبریں :”پاکستان سے جنگ کا اسی طرح انتظار ہے جس طرح اپنے محبوب سے ۔۔۔“افغان جنرل نے ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ آپ بھی کہیں گے انہیں سبق سکھائے بغیر گزارانہ ہو گا

مزید :

قومی -