سابق صدر آصف زرداری نے اپنی بیٹیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، عرفان اللہ مروت کے معاملے میں مزید پیش رفت نہ کرنے کا فیصلہ

سابق صدر آصف زرداری نے اپنی بیٹیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، عرفان اللہ مروت ...
سابق صدر آصف زرداری نے اپنی بیٹیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، عرفان اللہ مروت کے معاملے میں مزید پیش رفت نہ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف زرداری نے اپنی بیٹیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، عرفان اللہ مروت کے معاملے میں مزید پیش رفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے اپنے بیٹیوں کا موقف مان لیا ہے اور عرفان اللہ مروت کے معاملے میں مزید پیش رفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پارٹی رہنماﺅں کو مزید بیان بازی سے بھی روک دیا ہے۔
جبکہ دوسری جانب سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ عرفان اللہ مروت کا الزام مضحکہ خیزہے، پارٹی میں پھوٹ ڈلوانے کا سوچ بھی نہیں سکتا،اگرکوئی ایسا سوچتا ہے تواس کا ذہنی توازن درست نہیں۔

عرفان اللہ مروت کی پی پی میں شمولیت،بختاور اور آصفہ نے زرداری کے فیصلے کی مخالفت کردی
واضح رہے عرفان اللہ مروت کی آصف زرداری سے ملاقات پر بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے سخت موقف اختیار کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -