افغان سرحدی علاقے سے جنوبی وزیرستان میں فائرنگ،فوجی جوان زخمی ،پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی:آئی ایس پی آر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ افغان سرحدی علاقے سے جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کی گئی جس سے پاک فوج کا جوان زخمی ہو گیاہے جبکہ دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کا بھر پورجواب دیا گیاہے ۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق فوجی جوان کو فوری طبی امداد کیلئے ہیلی کاپٹر کے زریعے وانا ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ پاک فوج کی جانب سے فائرنگ کا بھرپور جواب دیاگیاہے اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیاہے۔