تحریک انصاف کا لانگ مارچ،حکومت نے” جمہوری“ بننے کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف کا لانگ مارچ،حکومت نے” جمہوری“ بننے کا فیصلہ کر لیا

پہلے مذاکرات،ناکامی کی صورت میں کوئی دوسرا حل سوچاجائے گا

تحریک انصاف کا لانگ مارچ،حکومت نے” جمہوری“ بننے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور احتجاج کا سلسلہ روکنے کے لئے عمران خان سے براہ راست مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلانات اور الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر جاری احتجاج کو روکنے کے لئے مختلف طریقوں پر غور کر رہی ہے اور مسلم لیگ ن کی قیادت نے طویل مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاجی سلسلے کو روکنے کے لئے جمہوری رابطوں اورمذاکرات کا راستہ اپنا یاجائے اور عید کے بعد عمران خان کے مطالبات کے حوالے سے حکومت ان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا سلسلہ شروع کر ے گی ۔عمران خان سے مذاکرات کے لئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جائے گی اور اس مذاکراتی ٹیم میں سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،وزیر اطلاعات پرویز رشید اور راجہ ظفر الحق شامل ہوں گے۔مذاکراتی ٹیم کو عمران خان سے ملوانے کا بندوبست اور ٹیم کی معاونت گورنر خیبر پختونخوا مہتاب عباسی کریں گے اور اس سلسلے کو موثر بنانے کے لئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی مدد بھی لی جائے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے یا عمران خان نے مذاکرات سے انکار کر دیا تو پھر وزیر اعظم کی سربراہی میں ہونے والے پارٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے کوئی’’ دوسرا ‘‘ لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -