مدینہ میں رہنے والا اور کام کرنے والا خوش قسمت ہوتا ہے، رہائشی سٹیٹس قدرتی عمل تھا، پچھتاوا نہیں: احسن اقبال

مدینہ میں رہنے والا اور کام کرنے والا خوش قسمت ہوتا ہے، رہائشی سٹیٹس قدرتی ...
مدینہ میں رہنے والا اور کام کرنے والا خوش قسمت ہوتا ہے، رہائشی سٹیٹس قدرتی عمل تھا، پچھتاوا نہیں: احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے اپنا سعودی اقامہ منظرعام پر آنے کے بعد اس کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ مدینہ کا رہائشی سٹیٹس قدرتی عمل تھا، اس پر پچھتاوا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا اقامہ بھی منظر عام پر آگیا
احسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے اقامہ لینے کی تصدیق کی اور کہا کہ مدینہ میں رہنے والا اور کام کرنے والا خوش قسمت ہوتا ہے، اس لئے مدینہ کا رہائشی سٹیٹس قدرتی عمل تھا، اس پر پچھتاوا نہیں ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں 2004ءسے 2006 تک کام کیا اور بغیر تنخواہ کے اقامہ اپنے پاس رکھا ۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ جنوبی افریقی بلے باز کوینٹن ڈی کوک پی ایس ایل 3 میں حصہ لیں گے، یہ کس ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے؟ نام جان کر پاکستانیوں کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہا
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ”ہر کوئی جسے مدینہ میں رہنے اور کام کرنے کا موقع ملے، اس کیلئے مدینہ کا رہائشی سٹیٹس رکھنا قدرتی عمل ہوتا ہے، جب تک وہ رکھ سکے، اس پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔“

مزید :

قومی -