چوہدری نثار کی طبیعت ناساز ہوئی تو نوازشریف نے دعا کی اور پھول بھی بھجوائے :سعد رفیق

چوہدری نثار کی طبیعت ناساز ہوئی تو نوازشریف نے دعا کی اور پھول بھی بھجوائے ...
چوہدری نثار کی طبیعت ناساز ہوئی تو نوازشریف نے دعا کی اور پھول بھی بھجوائے :سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ جب چوہدری نثار کی طبیعت ناساز ہوئی تو وزیراعظم نوازشریف نے ان کیلئے دعا کی اور ساتھ پھول بھی بھجوائے ۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ چوہدر ی نثار صاحب ہماری پارٹی کے اوپننگ بیٹسمین ہیں ،ساری پارٹی اور وزیراعظم یہی چاہتے ہیں کہ یہ مسئلہ حل ہو جائے ،چوہدر ی نثار سے گزارش ہے کہ وہ پر یس کانفرنس نہ کریں کیونکہ پارٹی کے معاملات جب میڈیا میں آئیں گے تو مخالفین اسے اچھالیں گے ۔خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ چوہدری نثار کے کچھ تحفظات بھی ہیں اور ان میں وزن ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر سرگرم ہو جاتے ہیں جو چیزوں کو جڑنے نہیں دیتے ۔ان کا کہناتھا کہ چوہدری نثار کی طرف سے شکایت آئی کہ مشاورت کے پراسیس سے وہ باہر کیوں رہے لیکن وزیراعظم کی سوچ مختلف ہے اور ان کے مطابق ایسا بالکل نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -