وزیر اعظم نوازشریف نے ارکان پارلیمنٹ کی 96گیس سکیموں اور فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی

وزیر اعظم نوازشریف نے ارکان پارلیمنٹ کی 96گیس سکیموں اور فنڈز جاری کرنے کی ...
وزیر اعظم نوازشریف نے ارکان پارلیمنٹ کی 96گیس سکیموں اور فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم نوازشریف نے ارکان پارلیمنٹ کی 96گیس سکیموں کی منظوری دیدی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے ارکان پارلیمنٹ کے حلقوں میں 96گیس سکیموں اور ان کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی ۔
ان ارکان میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی ، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی ،وزیر صحت سائرہ افضل تارڈ ،کیپٹن (ر ) صفدر ، طلال چودھری ، فضل الرحمان ، آفتاب شیر پاﺅ ،اکرم درانی ، طارق فضل چودھری ، رانا تنویز ، معین وٹو ، افضل کھوکھر ، بلیغ الرحمان ، سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی سمیت دیگر ایم این ایز کے حلقوں کی گیس سکیمیں شامل ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی گیس سکیموں پر پی پی دور حکومت سے پابندی عائد ہے تاہم وزیرا عظم نے وفاقی وزراءاور ارکان پارلیمٹ کی سکیموں کیلئے نرمی کی جبکہ وزیر اعظم کے پاس گیس سکیموں کی منظوری کے اختیارات نہیں ہیں ۔ گیس سکیموں کی منظوری کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھجوایا جائے گا ۔

مزید :

قومی -