تحریک انصاف کا ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد اور پاناما لیکس کی تحقیقات کا معاملہ بھر پور انداز میں اٹھانے کافیصلہ

تحریک انصاف کا ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد اور پاناما لیکس ...
تحریک انصاف کا ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد اور پاناما لیکس کی تحقیقات کا معاملہ بھر پور انداز میں اٹھانے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کو مسترد کر دیاہے اور پاناما لیکس کی تحقیقات کا معاملہ بھر پور انداز میں اٹھانے کافیصلہ کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کا اجلاس ہواجس میں پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام غربت اور محرومی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ حکومت روزانہ چھ ارب روپے کے قرضے لے رہی ہے، موجودہ معاشی صورتحال ارکان پارلیمنٹ کے شاہانہ اخراجات کے متحمل نہیں ہو سکتے۔عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا اور اس کیلئے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر حکومت پر دباو¿ بڑھایا جائے گا۔ اس ضمن میں عوامی اجتماعات، عدلیہ اور الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ٹی او آرز کمیٹی میں بھی سنجیدگی سے حصہ لے گی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نے افغان مہاجرین کی واپسی کا مطالبہ کر دیا ہے، اس پر وفاقی حکومت کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔ نعیم الحق نے بتایا کہ تحریک انصاف وزیر اعظم کی نااہلی کے لئے کیس بھی دائر کرے گی، پاکستان کی خارجہ پالیسی ایسی ہے جس کا فائدہ دوسرے ملک اٹھاتے ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں بھی خارجہ پالیسی کا معاملہ اٹھائیں گے۔

مزید :

قومی -