پاکستانی معیشت ترقی کررہی ،سرمایہ کاری کایہ اچھاموقع ہے،عالمی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مسلم ممالک کے ساتھ مل کرکام کرناہوگا:اعزاز چوہدری

پاکستانی معیشت ترقی کررہی ،سرمایہ کاری کایہ اچھاموقع ہے،عالمی دہشتگردی کے ...
پاکستانی معیشت ترقی کررہی ،سرمایہ کاری کایہ اچھاموقع ہے،عالمی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مسلم ممالک کے ساتھ مل کرکام کرناہوگا:اعزاز چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہوسٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے کہاہے کہ پاکستانی معیشت ترقی کررہی ہے ،سرمایہ کاری کایہ اچھاموقع ہے ،پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی، انتہاء پسندی اوردہشتگردی کاڈٹ کر خاتمہ کیا ،انتہاء پسندوں اوردہشتگردوں نے بے گناہ لوگوں کونشانہ بنایاجو بدترین دہشتگردی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کودیئے گئے انٹرویومیں اعزازچوہدری نے کہاکہ حکومت نے دہشتگردی کا کامیابی سے خاتمہ اور ڈٹ کرمقابلہ کیا، پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور معیشت روزبروزترقی کررہی ہے جبکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کااچھاموقع ہے ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان کے لئے اہم اور  ابھی بھی عالمی رہنماملک ہے ،سانحہ مانچسٹرجیسے واقعات میں ملوث دہشتگردوں کاصفایااورعالمی دہشتگردی کاخاتمہ ہوناچاہئے، امریکہ کوافغانستان میں استحکام کیلئے کرداراداکرناہوگا،مستحکم افغانستان وقت کی ضرورت اورخطے میں امن اورترقی کے لئے ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مسلم ممالک کے ساتھ مل کرکام کرناہوگاٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرامیدہیں۔

مزید :

قومی -