چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے عہدوں پر تقرری ، روزنامہ پاکستان نے 30اکتوبر کو ہی بتادیا تھا

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے عہدوں پر تقرری ، روزنامہ ...
چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے عہدوں پر تقرری ، روزنامہ پاکستان نے 30اکتوبر کو ہی بتادیا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نوازشریف نے جنرل زبیر محمود حیات کو چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو چیف آف آرمی سٹاف مقرر کر دیاہے تاہم روزنامہ پاکستان نے ہمیشہ کی طرح مستند اور قابل اعتماد خبر وں کی روایت  برقرار رکھتے ہوئے اپنے قارئین تک یہ خبر ایک مہینہ قبل ہی پہنچا دی تھی کہ ان دونوں لیفٹیننٹ جنرلز کو ہی ان اہم ترین عہدوں پر تعینات کیا جائے گا۔

روزنامہ پاکستان نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے تقرری کیلئے فائنل کیے گئے ناموں پر سے پردہ30 اکتوبر کو ہی ہٹایا،مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں
سینئر صحافی اور روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر رپورٹنگ سعید چوہدری نے 30اکتوبر 2016کو ہی چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے خبر دی جس میں کہا گیاتھا کہ حکومت نے مشاورت مکمل کرنے کے بعد نام فائنل کر لیے ہیں جس کے تحت جنرل قمر جاوید کو آرمی چیف جبکہ جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی لگایا  جائے  گا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -