وفاقی وزیر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ،وزیراعظم نے قبول کرنے کا عندیہ دے دیا:نجی ٹی وی

وفاقی وزیر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ،وزیراعظم نے قبول کرنے کا عندیہ دے دیا:نجی ...
وفاقی وزیر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ،وزیراعظم نے قبول کرنے کا عندیہ دے دیا:نجی ٹی وی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ اس حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ان کا استعفی قبول کرنے کاعندیہ دیا ہے۔

وزیر قانون کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ، صورت حال کی بہتری کے لئے استعفیٰ دینے کو تیار ہوں: زاہد حامد
نجی چینل”دنیانیوز“کااپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد مستعفی ہونے کا فیصلہ کرچکے ہیں ،جبکہ اس حوالے سے وزیراعظم بھی ان کا استعفی قبول کرلیں گے۔
وزیر قانون نے اس حوالے سے نواز شریف اور شہباز شریف کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔
واضح رہے اس سے قبل بھی وفاقی وزیر کا بیان سامنے آیا تھا کہ وہ دلی طور پر مطمئن ہیں اور ختم نبوت ﷺپر کامل یقین رکھتے ہیں تاہم اگر ان کے استعفی دینے سے معاملات ٹھیک ہوسکتے ہیں تو وہ اس کے لئے تیار ہیں۔
دوسری جانب آج وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان اہم ملاقات میں بھی راجہ ظفرالحق کی رپورٹ کو منظر عام پر لاکر متعلقہ لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کی باز گشت سنی گئی تھی۔

مزید :

قومی -