آرمی چیف کی جنوبی وزیرستان میں کارریلی میں شرکت،دہشت گردی سے متاثرہ علاقے معمول پر آگئے :آرمی چیف
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا جنوبی وزیرستان میں کارریلی میں شرکت کے دوران کہنا تھا کہ پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں سے آج دہشتگردی سے متاثرہ علاقے معمول پرآگئے،دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں موٹرریلی قیام امن کے ہمارے دعووں کامنہ بولتا ثبوت ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے حکومت کو توہین پارلیمینٹ کا نوٹس لینے کے لئے قانون سازی کی ہدایت کر دی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا جنوبی وزیرستان میں کارریلی میں شرکت کے موقع پرکہنا تھا کہ پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں سے آج دہشتگردی سے متاثرہ علاقے معمول پرآگئے،دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں موٹرریلی قیام امن کے ہمارے دعووں کامنہ بولتا ثبوت ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کارریلی جیسے یونٹ ملک میں کھیلوں ،سیاحت اور ثقافت کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے۔اس موقع پر آرمی چیف اور گورنر کے پی کے نے موٹرریلی کے دوسرے مرحلے کے بہترین ریسرز میں انعامات تقسیم کئے،جبکہ اس موقع پر انہوں نے کار ریلی میں شامل شرکا اور پاکستان کو پرامن ملک کے طورپر اجاگر کرنے پر منتظمین کاشکریہ ادا کیا۔
21اکتوبرکر خنجراب سے آغاز ہونے والی یہ کار ریلی 31اکتوبر کو گوادر میں ختم ہوگی۔