عمران خان کا ساتھ نہ دینے والے اپوزیشن رہنماگندے انڈے اور منافق ہیں: شیخ رشید

عمران خان کا ساتھ نہ دینے والے اپوزیشن رہنماگندے انڈے اور منافق ہیں: شیخ رشید
عمران خان کا ساتھ نہ دینے والے اپوزیشن رہنماگندے انڈے اور منافق ہیں: شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے رائیونڈ مارچ کیلئے عمران خان کا ساتھ نہ دینے والے اپوزیشن رہنماو¿ں کو گندے انڈے اور منافق قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ” آج شاہزیب خانزادہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام لوگ پاناما لیکس پر سیاست تو چمکا رہے ہیں لیکن جب حکومت مخالف تحریک کی باری آتی ہے تو عمران خان اکیلے ہوتے ہیں۔ اپوزیشن کے لوگ اوپر اوپر سے عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن انہوں نے بیک ڈور نواز شریف سے ہاتھ ملایا ہوا ہے کیونکہ انہیں پتا ہے کہ اگر حکومت گئی تو یہ بھی نہیں بچیں گے۔

ضمنی انتخابات میں دھرنے والوں کی باربارشکست ان کیلئے نوشتہ دیوار ہے،وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ٹیکسلا میں ن لیگی امیدوار کو کامیابی پر مبارکباد
انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے بیک ڈور ہاتھ ملانے والے سیاست کے گندے انڈے اور منافق ہیں اور منافق کافر سے بھی برا ہے ۔ یہ سارا احتساب کا خام مال ہے بلاول کو کہتا ہوں کہ باپ کی سیاست سے بچے اور ماں اور نانا کی سیاست کرے۔

بھارت میں سونیا گاندھی کی جماعت ’’ کانگریس‘‘ بھی مودی کے نقش قدم پر چل پڑی ،پاکستان کو دہشت گرد اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا
شیخ رشید کا کہنا تھا  کہ اس حکومت کی سب سے بڑی کمزوری سانحہ ماڈل ٹاو¿ن ہے اور یہ کسی بھی وقت اس میں پکڑے جائیں گے۔ کیونکہ 70 سے 72 گواہیاں آچکی ہیں اور اگر حکومت میں ہمت ہے تو ان پولیس افسران کو سامنے لے کر آئے جو طاہر القادری کے خلاف گواہی دے رہے ہیں، ہم ان سے بات کریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -