سندھ حکومت کی 10،9 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کافیصلہ کرلیا اور اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواست بھی ارسال کردی۔
وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون بند کرنے کے لیے وفاق سے درخواست کردی ہے جس میں صوبے کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا کہا گیا ہے۔صوبائی وزیر داخلہ نے بتایا کہ کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے سے پہلے ہی وفاق سے درخواست کی ہے لیکن ابھی وفاق کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے، جیسے ہی جواب موصول ہوگا میڈیا کو اس سے آگاہ کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت ہمیں دیں ، ہم ایم کیوایم کے قائد کو لٹکادیں گے ۔
دوسری طرف ملک میں یوم عاشور کی مناسبت سے سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں اور اس مناسبت سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔