پانامہ کیس کی تحقیقات،سٹیٹ بینک نے3نام سپریم کورٹ بھجوادیے

پانامہ کیس کی تحقیقات،سٹیٹ بینک نے3نام سپریم کورٹ بھجوادیے
پانامہ کیس کی تحقیقات،سٹیٹ بینک نے3نام سپریم کورٹ بھجوادیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پانامہ کیس فیصلے کے بعد مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کےلئے سٹیٹ بنک نے 3 نام سپریم کورٹ کو بھجوا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے سٹیٹ بنک نے گورنر محمود اشرف وتھرا کی مشاورت سے 3 نام سپریم کورٹ کو بھجوا دیئے ہیں ۔

شادی کے وقت دولہا نے دلہن کے علاوہ ایک اور ایسی شرمناک چیز کا مطالبہ کردیا کہ ہر کوئی سخت غصے میں آگیا، پورے گاﺅں نے مل کر نہ صرف گلے میں جوتوں کے ہار پہنادیے بلکہ اسے پکڑ کر ایسا کام کردیا کہ بیچارے کو لینے کے دینے پڑ گئے

ترجمان سٹیٹ بنک کے مطابق تجویز کردہ نام سٹیٹ بنک کے سینئر افسران کے ہیں اور گورنر محمود اشرف وتھرا اس وقت واشنگٹن میں ہیں۔ترجمان نے کہاکہ تینوں افسران کے نام نہیں بتا سکتے اوران کے ناموں کو گزشتہ روز کوریئر کے ذریعے بھجوایا گیا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے 7 روز میں نام مانگے تھے  جبکہ نیب،سکیورٹی ایکسچینج کمیشن،ایف آئی اے،آئی ایس آئی  اور ایم آئی کی جانب سے بھی سپریم کورٹ کو نام بھجوائے جاچکےہیں ۔

مزید :

قومی -