”عدالت حکومتی جواب سے مطمئن نہیں ،حکم پر عملدرآمد کرانے کا اختیار ہے“، سپریم کورٹ کی ای او بی آئی پینشن کا معاملہ حل کرنے کیلئےحکومت کو 11مئی تک مہلت

”عدالت حکومتی جواب سے مطمئن نہیں ،حکم پر عملدرآمد کرانے کا اختیار ہے“، ...
”عدالت حکومتی جواب سے مطمئن نہیں ،حکم پر عملدرآمد کرانے کا اختیار ہے“، سپریم کورٹ کی ای او بی آئی پینشن کا معاملہ حل کرنے کیلئےحکومت کو 11مئی تک مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے ای او بی آئی پینشنرز کیس میں حکومتی جواب مسترد کرتے ہوئے رقم کا مسئلہ حل کرنے کیلئے حکومت کو 11مئی تک مہلت دیدی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ای او بی آئی پینشن میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت کی ، حکومتی وکیل نے عدالت کے سامنے موقف پیش کیا کہ حکومت نے صرف ایک بار پینشن ادائیگی کا وعدہ کیا تھا جس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ عدالت حکومتی جواب سے مطمئن نہیں ، فیصلہ کر لیں معاملہ کیسے حل کرنا ہے کیونکہ اگر عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو توہین عدالت کے علاوہ اور بھی راستہ ہے ۔

”مجھے ڈر ہے کہ اس آدمی کا ۔۔۔“مریم نواز نے عمران خان کے بارے میں اپنے ”خوف “ کا اظہار کر دیا

جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے حکومتی یقین دہانی پر حکم جاری کیا تھا اور عدالت کے پاس حکم پر عمل کرانے کے اختیارات ہیں ۔ای او بی آئی پینشن کا مسئلہ حل کریں ۔

مزید :

قومی -