الیکشن کمیشن نے عمران خان اور افضل خان کے الزامات مسترد کر دیئے

الیکشن کمیشن نے عمران خان اور افضل خان کے الزامات مسترد کر دیئے
الیکشن کمیشن نے عمران خان اور افضل خان کے الزامات مسترد کر دیئے
کیپشن: Election building

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان اور افضل خان کی جانب سے دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قائم مقام الیکشن کمشنر جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں سے الیکشن کمیشن کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ریٹرننگ افسروں سے خطاب، افضل خان کی پریس کانفرنس اور عمران خان کے دھاندلی کے الزامات کے حوالے سے فوٹیج دیکھی گئیں اور تمام شوائد اور حقائق دیکھنے کے بعد تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان اور افضل خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی مذمت کی اور کہا کہ افضل خان کی جانب سے جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ بے بنیاد اور افسوسناک ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہاگیا ہے کہ جوڈیشل افسران کو بطور ریٹرننگ افسران سیاسی جماعتوں کی درخواست پر تعینات کیا گیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -