اگر زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو جنگ ہو گی،خورشید شاہ نے حکومت کو دھمکی دیدی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو سمجھنا چاہئے کہ سیاسی جماعتیں ان کی دست بازو ہیں اگرپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو جنگ ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ سندھ میں ہو رہا ہے ،کیا خیبر پختونخواہ ،پنجاب اور بلوچستان میں کرپشن ختم ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم سے پہلے تفتیش ہونی چاہئے تھی، قاسم ضیاءکو ہتھکڑی لگانے پر شرم آنی چاہئے۔ان کا کہناتھا کہ ہم پہلے ہی انتشار کا شکار ہیں ،ہم پریکطرفہ کیسز بنائے جا رہے ہیں، راجہ پرویز اشرف پر بھی کیسز بنائے جا رہے ہیں لیکن پارلیمان کے اندر رہ کر جبر کا مقابلہ کریں گے۔ڈاکٹر عاصم سے مہذب ممالک کی طرح سلوک ہو نا چاہئے۔پیپلز پارٹی پارلیمان کو کمزور کرنا نہیں چاہتی،’را‘ سندھ اور بلوچستان میںداخل ہو چکی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر پٹرولیم اور پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کو ان کے دفتر سے حراست میں لیا گیا تھا ۔