باکمال لوگوں کی لاجواب سروس پی آئی اے کے طیارے کا لاہور ائیر پورٹ پر الیکٹرک سسٹم فیل،مسافر محصور ہوکر رہ گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) باکمال لوگوں کی لاجواب سروس پی آئی اے کے طیارے کا لاہور ائیر پورٹ پر الیکٹرک سسٹم خراب ہوگیا ہے،مسافر محصور ،شدید پریشان ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق باکمال لوگوں کی لاجواب سروس پی آئی اے کے طیارے کا لاہور ائیر پورٹ پر الیکٹرک سسٹم خراب ہوگیا ہے،طیارے میں درجنوں مسافر محصور ہوکر رہ گئے ہیں،اندھیرا چھا جانے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پروازپی کے204کا الیکٹرک سسٹم فیل ہوا ہے،عملہ ٹھیک کرنے میں مصروف ہے تو مسافر احتجاج کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شہریارآفریدی کوپارلیمنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا
واضح رہے کہ قومی ائیر لائن کو ایک عرصے سے مختلف مسائل کا سامنا ہے،طیارے خراب ہونے کی آئے روز خبریں ملتی رہتی ہیں،حال ہی میں قومی ایئر لائن کا طیارہ حویلیاں میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں سوار 48مسافر شہید ہوگئے تھے۔