ہماری عدلیہ مکمل آزاد،سپریم کورٹ میں نایاب جج ہیں جن پر فخر کیا جاسکتاہے:چیف جسٹس پاکستان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی عدلیہ مکمل طور پر آزاد ہے جبکہ سپریم کورٹ میں ایسے نایاب جج صاحبان موجود ہیں جن پر فخر کیا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کاسپریم کورٹ بارکے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی عدلیہ دنیاکی کسی عدلیہ سے کم نہیں ہے،یہاں زیرالتوا مقدمات جلد مکمل کرنے کیلیے وکلا کا تعاون درکارہے۔انہوں نے اس با ت کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی انجام دہی کیلئے کوئی کوتائی نہیں کریں گے اور نہ ہی اپنے ملک کے قوم کو کبھی مایوس کرینگے جبکہ یہ باتیں کہنے سے ہی نہیں ہمارا عمل ان باتوں کو ثابت بھی کرے گا۔