”شہباز شریف نے کہا ابھی ہم بیٹھے ہیں اور آپ نے پریس کانفرنس کا اعلان کر دیا ہے تو میں نے جواب دیا کہ ۔۔۔“چوہدری نثار نے پریس کانفرنس شروع کرتے ہی دبنگ بات کہہ دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے کہا ہے کہ آج کی پریس کانفرنس کی اطلاع نہ پارٹی کو دی اور نہ ہی مجھ سے ملنے کے لیے پنجاب ہاوس آنے والے سینئر لیگی رہنماﺅں کو دی ۔پنجاب ہاوس میں انتہائی اہم پریس کانفرنس کا آغاز کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ سب سے پہلے شارٹ نوٹس پر صحافیوں کو بلانے پر معذرت کرتا ہوں کیونکہ آج کی پریس کانفرنس کی اطلاع کسی کو نہیں دی تھی ۔انہوں نے کہا کہ سینئر لیگی رہنما جب مجھ سے ملنے آئے تو میڈ یا پر چلنے والی خبریں دیکھ کر شہباز شریف نے مجھ سے گلہ کیا کہ ہم آپ کے پاس بیٹھے ہیں ،پھر بھی آپ نے پریس کانفرنس کا اعلان کردیا ۔چوہدری نثار نے کہا کہ یہ پریس کانفرنس میرے لیے وبال جان بن گئی تھی اس لیے یہ پریس کانفرنس کرنا ضروری سمجھا ۔انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کا اعلان کیا تو اب کچھ باتیں ضرور کروں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی بہت سی پریس کانفرنسز کی ہیں لیکن یہ میرے لیے بہت مشکل پریس کانفرنس ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میری کسی سے ناراضگی نہیں ہے ۔
مزید خبریں :ن لیگ اقامہ پارٹی بن چکی، خواجہ آصف سیالکوٹ کے مافیاہیں، عثمان ڈار