وزیر اعظم عہدے پر رہیں گے یا نہیں ،سپریم کورٹ پاناما کیس کامحفوظ فیصلہ آج سنائے گی

وزیر اعظم عہدے پر رہیں گے یا نہیں ،سپریم کورٹ پاناما کیس کامحفوظ فیصلہ آج ...
وزیر اعظم عہدے پر رہیں گے یا نہیں ،سپریم کورٹ پاناما کیس کامحفوظ فیصلہ آج سنائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے پاناما کیس کا فیصلہ آج سنائے گی، جس کے بعدیہ واضح ہو جائے گا کہ وزیر اعظم نوازشریف اپنے عہدے پر فائز رہتے ہیں یا انہیں نااہل کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ پاناما کیس کا 21 جولائی کو محفوظ ہونے والا فیصلہ آج سنائے گا ، بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس اعجاز افضل خان ،جسٹس گلزار احمد، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔پاناما کیس کے فیصلے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت بالخصوص سپریم کورٹ کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہونگے ۔ سپریم کورٹ کے اطراف پولیس اور ایف سی اہلکار جبکہ ریڈ زون کے اطراف میں رینجرز ، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینات ہونگے، سپریم کورٹ میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بھی ممنوع ہو گا ۔

پاناما کیس میں درخواست گزار پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ، جماعت اسلامی کے امیر مولانا سراج الحق اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین فیصلہ سننے کیلئے سپریم کورٹ جائیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی بھی سپریم کورٹ آمد کا امکان ہے۔

سپریم کورٹ نے اعلامیے میں کہاہے کہ کیس کافیصلہ آج دوپہر ساڑھے11بجے سنایا جائے گا ۔واضح رہے کہ 20اپریل کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ میں شامل2ججز نے نوازشریف کو نااہل قرار دینے کافیصلہ دیا تھا تاہم 3 فاضل ججز کی رائے تھی کہ پاناما لیکس کی مزید تحقیقات ہونی چاہیے جس کے بعد ج6 وفاقی اداروں کے افسران پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دی گئی اور جے آئی ٹی کی جانب سے 10جولائی کو رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی تھی ۔سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے پر پانچ سماعتوں کے بعد 21جولائی کوفیصلہ محفوظ کیاتھا جو آج سنایا جائے گا۔

مزید :

قومی -