نوازشریف دنیا کے سب سے خوش قسمت ترین شخصیت ہیں :چوہدری نثار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ نوازشریف آپ دنیا کے سب سے خوش قسمت ترین شخصیت ہیں کیونکہ آپ جس چیز کو بھی چھوتے ہیں وہ سونا بن جاتی ہے ،آپ انتہائی شریف النفس انسان بھی ہیں جس کا کچھ لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کے متوقع فیصلے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ حمایت آئے تو وزیر اعظم کو عاجزی و انکساری کا مظاہر ہ کریں وہ یقینا ایسا ہی کریں گے کیوں کہ نواز شریف شریف النفس شخصیت ہیں مگر دوسری جانب اگرفیصلہ مسلم لیگ یا وزیر اعظم کی مخالفت میں آتا ہو تو یہ وزیر اعظم کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قوم کو متحد رکھیں ۔ قوم اور پارٹی نے انہیں جتنا کچھ دیا ہے کسی اور نہیں دیا۔ انہیں صرف اپنا نہیں بلکہ ملک کا تحفظ کرنا ہے۔ میاں صاحب اگر ہم ہارے بھی تو قوم کو یکجا کریں اور آپ اس میں کسی قسم کے انتشار کا موجب نہ بنیں، میرا سب سے بڑا مقصد پارٹی کو قائم و دائم رکھنا ہے جب کہ اس وقت گہرے بادل پاکستان کے ارد گرد منڈلا رہے ہیں اس کا مقابلہ کرنے کے لیے قوم کو یکجا ہونا پڑے گا۔ سیاسی پارٹیوں اور قوم سے درخواست کرتا ہوں کہ ہمیں سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو قبول کرنا ہوگا۔ نواز شریف فیصلہ آنے پر اپنے آس پاس موجود ساتھیوں کے مشورے پر عمل نہ کریں۔