چوہدری نثار نے اپنے تحفظات کا اظہار اور مؤقف سے آگاہ کیا , تجزیے کرنے والے فیصلے کا انتظار کر لیں تو بہتر ہے:ڈاکٹر مصدق ملک

چوہدری نثار نے اپنے تحفظات کا اظہار اور مؤقف سے آگاہ کیا , تجزیے کرنے والے ...
چوہدری نثار نے اپنے تحفظات کا اظہار اور مؤقف سے آگاہ کیا , تجزیے کرنے والے فیصلے کا انتظار کر لیں تو بہتر ہے:ڈاکٹر مصدق ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان وزیراعظم ہاؤس مصدق ملک نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے اپنے مطلب کے جوابات کے لئے دباؤ ڈالا ہم نے اعتراضات کئے ، چوہدری نثار نے اپنے تحفظات کا اظہار اور مؤقف سے آگاہ کیا جو وہ ہمیشہ کرتے ہیں ، تجزیے کرنے والے فیصلے کا انتظار کر لیں تو بہتر ہے،  ایسے تجزیے بھٹو کی پھانسی، نظریہ ضرورت اور 58ٹو بی کے استعمال پر بھی ہوئے اور تالیاں بجائی گئیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزیراعظم ہاؤس  ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ہم پانچ رکنی بنچ کی دوبارہ تشکیل پر حیران ہوئے ہیں لیکن ہم امید کرتے ہیں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ جے آئی ٹی کی رپورٹ کوزیر بحث لائیں گے اور جو ہم نے اعتراضات اٹھائے ہیں اس پر بھی نظر ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا مقدمہ بھرپور انداز میں عدلیہ کے سامنے پیش کیا ,اس لئے  انصاف کے لئے  بہت پر امید ہیں ، ہم نے جے آئی ٹی پر اپنے تحفظات سے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا تھا ، جے آئی ٹی نے دھونس دھانس کر گواہوں سے اپنے مطلب کے جوابات اور دباؤ ڈالا، حسین نواز کی تصویر لیک کی ۔انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم بیرون ملک دورہ کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے اور ملک کے اندر موجود ہیں، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپنے تمام خدشات سے آگاہ کیا اور وزیر اعظم کو اچھے مشورے بھی دیئے اور  انہوں نے اپنے تحفظات کا برملا اظہار کیا جو وہ ہمیشہ کرتے ہیں، پریس کانفرنس میں چوہدری نثار نے اپنا موقف واضح کر دیا ہے جس کے بعد میرا بات کرنا درست نہیں۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا تھا کہ میڈیا پر تجربہ کار پانامہ کیس پر اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں،  اگر ان لوگوں کو فیصلے کا علم ہے تو اس کا واضح اعلان کر دیں, سپریم کورٹ کا فیصلہ جمعہ کو آنا ہے تھوڑا انتظار کر لیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں نے بھٹو کو پھانسی کے فیصلے ، نظریہ ، ضرورت این آر او کے فیصلے اور 58ٹو بی کےفیصلے پر بھی ایسے ہی تجزیئے پیش کیے تھے اور تالیاں بجائی تھیں۔

مزید :

قومی -