مریم نواز کو بلائے بغیر کیس کی تسلی نہیں ہوتی تھی : شیخ رشید

مریم نواز کو بلائے بغیر کیس کی تسلی نہیں ہوتی تھی : شیخ رشید
مریم نواز کو بلائے بغیر کیس کی تسلی نہیں ہوتی تھی : شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز کو بلائے بغیر پاناما کیس کی تسلی نہیں ہوتی تھی ۔پاناما کا اصل کیس ہی طارق شفیع اور مریم نواز ہے ۔”طارق شفیع اس کیس کے سینٹر فارورڈ پلیئر ہیں جبکہ مریم نواز مرکز ثقل ہیں “۔

جے آئی ٹی کی جانب سے مریم نواز کو طبلی کے سمن کے حوالے سے سماءٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیس کی محور مریم بی بی ہیں کیونکہ لندن فلیٹس کی ڈیڈز اور لین دین میں انکا مرکزی کردار ہے۔سارا کیس مریم نواز کے گرد گھوماتا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اس بات کو نہیں سوچنا چاہیے کہ وہ وزیر اعظم کی بیٹی ہیں کیونکہ کیس کیس ہے۔مریم صفدر اور کیپٹن (ر ) صفدر کے گوشوارے سوالیہ ہیں ، صفدر کا ذریعہ آمدن ہی کوئی نہیں ہے اور نہ ہی انکی سیاست میں ایک روپے کی انکم ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نوازشریف نے کہا تھا کہ ہمارے پاس جو کچھ تھا دیدیا ہے تاہم 10جولائی سے قبل جے آئی ٹی کی جانب سے کئی اہم لوگوں کو دوبارہ بھی بلایا جا سکتا ہے ۔

مزید :

قومی -