’دہشتگردی پھیلانے کی دشمن کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے“، آرمی چیف عید کادوسرا روز پارا چنار شہداءکے لواحقین کیساتھ گزاریں گے
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن کی دہشتگردی پھیلانے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف عید کا دوسرا روز پارا چنار میں بم دھماکے سے شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ گزاریں گے جس کے لیے وہ پارا چنار کیلئے روانہ ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کل اپنا روز لائن آف کنڑول میں اگلے موچوں پر جوانوں کے ساتھ گزارا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم بطور مسلمان اور پاکستانی متحدہیں اور دہشتگردی پھیلانے کی دشمن کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔دشمن فرقہ ورارانہ دہشتگردی کے ذریعے ہمیں نشانہ بنانا چاہتا ہےجس میں اسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
آرمی چیف پارا چنار میں دھماکے کے بعد کی صورت حال کا جائزہ بھی لیں گے۔