ایئر چیف مارشل سہیل امان کا جناح ہسپتال کا دورہ ،سانحہ احمد پور شرقیہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی

ایئر چیف مارشل سہیل امان کا جناح ہسپتال کا دورہ ،سانحہ احمد پور شرقیہ میں ...
ایئر چیف مارشل سہیل امان کا جناح ہسپتال کا دورہ ،سانحہ احمد پور شرقیہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے جناح ہسپتال کا دورہ کرکے سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق لاہور میں ایئر چیف نے جناح اسپتال میں زیر علاج سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر ایئر چیف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ورثاءسے یک جہتی و ہمدردی کا اظہارکیا۔زخمیوں اور ان کے ورثاءسے گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فضائیہ متاثرین کےشانہ بشانہ ہے اور ہر قسم کی امداد یقینی بنائے گی۔
قبل ازیں گزشتہ روز پاک فضائیہ کے سربراہ کی ہدایات پر ایک خصوصی سی130طیارہ ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل اسٹاف اور23زخمیوں کے ہمراہ لاہور منتقل کیا گیا۔

مزید :

قومی -