آڈیو ٹیپ کے متعلق کچھ نہیں جانتا،کسی کا فون ٹیپ کرنا جرم ہے:عمران خان

قومی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ آڈیو ٹیپ کے متعلق کچھ نہیں جانتے اور کسی کا فون ٹیپ کر نا جرم ہے۔تفصیلات کے مطابق  عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ کسی آڈیو ٹیپ کے متعلق نہیں جانتے اور فون ٹیپ کرنا جرم ہے اور مجرم کاپتا چلنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹیپ ٹھیک بھی ہوئی تو میں نے کچھ غلط نہیں کہا ہو گا اور نہ ہی کسی کی ٹارگٹ کلنگ کا حکم دیا ہو گا ۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر عمران خان اور عارف علوی سے متعلق ٹیپ سامنے آئی تھی۔

درآمد کی جانے والی ایل این جی قدرتی گیس سے مہنگی ہے،سندھ سے نکلنے والی گیس ہمیں ملنی چاہیے:قائم علی شاہ